لباس پر تنقید، لائیو پروگرام میں پریزینٹر لبرٹی چن کو سویٹر پہنوا دیا گیا

منگل 17 مئی 2016 13:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء)امریکہ کے ایک ٹی وی چینل کی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران موسم کا حال بتانے والی پریزینٹر لبرٹی چن کو پہننے کے لیے سویٹر دیا گیا۔لبرٹی چین موسم کا حال بتا رہی تھیں جب ان کو ایک سویٹر تھمایا گیا اور کہا گیا کہ یہ پہن لیں۔ جب انھوں نے پوچھا کہ کیوں تو جواب میں ان سے کہا گیا کہ ’ہمیں لباس کے بارے میں بہت ای میلز موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات واضح نہیں ہے کہ لاس اینجلس کے ٹی وی چینل کے ٹی ایل اے فائیو کو لبرٹی چین کے لباس کے حوالے سے کتنی ای میلز موصول ہوئیں۔لیکن سوشل میڈیا پر ان کے لباس پر تو اتنا شور نہیں ہوا جتنا کہ ان کو سویٹر دیے جانے پر ہوا ہے۔پروگرام کے میزبانوں نے چند ای میلز پڑھی ہیں۔ ایک ای میل میں کہا گیا ہے ’لبرٹی چین کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ ساری رات گھر سے باہر رہی ہیں اور اسی لباس میں دفتر آ گئیں۔لباس کے بارے میں ٹویٹ میں لبرٹی چین نے لکھا کہ پہلے وہ ایک اور لباس پہننے لگی تھی لیکن وہ لباس بیک گراوٴنڈ میں سکرین کے رنگوں کے باعث کیمرے پر اچھا نہیں لگتا۔ اور اسی لیے انھوں نے وہ لباس پہنا جس پر کافی شکایتیں موصول ہوئی ہیں