ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 12:57

ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کا فیصلہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم پانامہ لیکس کے معاملے پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایم کیو ایم نے میاں عتیق اور بیرسٹر سیف کو بھی کراچی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ 28 گھنٹوں میں اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن کے ہونے والے اجلاس میں بھی ایم کیو ایم کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا تھا۔