اداکارہ سونینا بٹ نے ازدواجی زندگی کے بعد کاروباری زندگی کا بھی آغاز کردیا

منگل 17 مئی 2016 12:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء)اداکارہ سونینا بٹ نے ازدواجی زندگی کے بعد کاروباری زندگی کا بھی آغاز کردیا،شوہر کی بھرپور معاونت سے ”پانڈا شینٹی“کے نام سے مشروب برانڈ لانچ کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونینا بٹ نے شادی کے بعد اب کاروبار میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا نام پیدا کریں اس لئے انہوں نے اپنے شوہر کی اجازت سے اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین مرد کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر ملک وقوم کی خدمت کیساتھ ساتھ اپنے خاندان کی تعمیر وترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔سونینا بٹ نے مزید کہا کہ انکے مشروب کا برانڈ ملک بھر میں مقبولیت حاصل کریگا جسکی لانچنگ کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہی ہوں۔