اداکار نسیم وکی اور ڈرامہ پروڈیوسر اکبر خان کے درمیان زبردست جھگڑا

منگل 17 مئی 2016 12:44

اداکار نسیم وکی اور ڈرامہ پروڈیوسر اکبر خان کے درمیان زبردست جھگڑا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) اداکار نسیم وکی اور ڈرامہ پروڈیوسر اکبر خان کے درمیان زبردست جھگڑا ،ساتھی فنکاروں نے بیچ بچاؤ کروا دیاتاہم نسیم وکی غصے کے عالم میں اسٹیج ڈرامے کا دوسرا شو چھوڑ کرچلے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”جشن دی رات“جس میں اداکارہ نسیم وکی ڈائریکشن کے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے ڈرامے کے دوران مزاحیہ اداکار عمران شوکی انٹری کم کردی جس پرڈرامہ پروڈیوسر اکبر خان نے نسیم وکی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے پسندیدہ ااکار کو زیادہ انٹری دے رہے ہیں اور جونیئر اداکاروں کا نظر کر رہے ہیں۔

اس پر دونوں کے درمیان زبردست نوک جھوک ہوئی اور ادکار نسیم وکی اسٹیج ڈرامے کا دوسرا شو ادھوراہ چھوڑ کر غصے کے عالم میں گھر روانہ ہو گے تاہم گزشتہ روز دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کی صلح کروا دی۔یادہے کہ اداکارہ نسیم وکی اس سے قبل ادکارہ ماہ نور سے بھی جھگڑا کر چکے ہیں جس کی بعد ان میں صلح ہو گئی تھی۔