پنجابی زبان میں بڑی مٹھاس ہے ،دلوں میں اتر جاتی ہے‘ گلوکار محسن شوکت علی

منگل 17 مئی 2016 12:38

پنجابی زبان میں بڑی مٹھاس ہے ،دلوں میں اتر جاتی ہے‘ گلوکار محسن شوکت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) گلوکارمحسن شوکت علی نے کہاہے کہ پنجابی زبان میں بڑی مٹھاس ہے اور اسی وجہ سے یہ لوگوں کے دلوں میں اتر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والدشوکت علی نے ساری زندگی پنجابی زبان میں گانے پیش کیے اوراب میں بھی انکے نقش وقدم پرچلتے ہوئے پنجابی زبان میں گانے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کوعوامی سطح پربے حدپسندکیاگیا۔محسن شوکت علی نے کہا کہ پنجابی زبان میں صوفیانہ کلام جو اثررکھتاہے وہ کسی دوسری زبان میں نہیں ہے۔ صوفانہ کلام میں جہاں لوگوں کے لئے درس ہے وہاں اس میں مٹھاس کی خوشبوبھی شامل ہے اورجن لوگوں کو صرف اردو زبان آتی وہ بھی پنجابی زبان میں پیش کیے گئے صوفیانہ کلام سے متاثر ضرور ہوتے ہیں۔