آئی ایم سائنسز کے تعاون سے مصنوعات کی نمائش

منگل 17 مئی 2016 12:16

پشاور۔17 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء )وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ناصرہ نعمانی نے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزحیات آباد اور انٹرپینیورزڈویلپمنٹ سنٹر کے اشتراک سے خیبرپختونخواکی خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا‘ اس موقع پر سمیڈا کے صوبائی چیف جاوید خٹک‘ وویمن بزنس ڈیویلپمنٹ سنٹر کی مس نبیلہ اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر گوہر ان کے ہمراہ تھے‘ تقریب کی مہمان خصوصی مسزناصر ہ لغمانی نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیااور خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات دیکھیں‘ اس موقع پر ناصرہ لغمانی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات نے پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کیاہے‘ انہوں نے کہاکہ ان مصنوعات کی نمائش کئی ممالک میں ہوچکی ہے جس کو بہت سراہا گیاہے‘ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنے کاروبار کو پوری دنیامیں روشناس کرائینگی جس میں ملک میں بے روزگارخواتین کو بڑی مدد ملے گی۔