پشاور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باڑہ لین میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کیاجائے‘ نورداد خان

منگل 17 مئی 2016 12:16

پشاور۔17 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باڑہ لین میں ٹیچرز کی کمی کودور کیاجائے‘ والدین کا صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ‘تفصیلات کے مطابق والدین ‘سماجی شخصیت نورداد خان اورعلاقہ عمائدین نے صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول باڑہ لین میں ایک ہزار سے سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور ان کیلئے صرف 9استانیاں ہیں‘ جس میں ریاضی اورسائنس مضامین کیلئے کوئی بھی ٹیچرموجود نہیں ہے ‘انہوں نے کہاکہ عرصہ 2ماہ سے نویں اور دسویں کی سائنس ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ ان کے بچیوں کو ابھی تک سکول کی طرف سے کتابیں بھی نہیں دی گئیں ہیں ‘والدین اور علاقہ عمائدین نے صوبائی وزیر تعلیم سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باڑہ لین میں فوری طورپر ٹیچرز کی کمی کو پورا کیاجائے اور بچیوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایاجائے۔