مردان‘ پراونشل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن کے زیر اہتمام3 روزہ ٹریننگ کا انعقاد

منگل 17 مئی 2016 12:16

مردان۔17 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء )پراونشل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام پروفیشنلز ڈیویلپمنٹ یونٹ کے حوالے سے ہیڈ ٹیچرز اور سپروائزر کے لئے 3 روزہ ٹریننگ گورنمنٹ پرائمری سکول ریلوے اسٹیشن مردان میں شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں سرکل مردان خاص کے سپر وائزر نے شرکت کی ماسٹر ٹرینر راج ولی خان اور خالد عثمان نے ٹریننگ کے شرکاء کو نصاب کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سبقی منصوبہ بندی پر زور دیا اور اسے طلباء کے لئے مفید قرار دیا سبقی خاکے سے طلباء میں سیکھنے کا عمل پختہ ہو جاتا ہے انہوں نے موثر تدریس کے اُصولوں سے شرکاء کو آگاہ کیا اور سبقی خاکے کے بنیادی عناصر پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس دوران ٹریننگ کے شرکاء نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سبقی خاکوں کو موثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔