وزیر اعلیٰ پروگرام بنیادی صحت کے ملازمین کامطالبات کے حق میں کل دفاتر کی تالہ بندی ،مال روڈ پر دھرنے کا اعلان

پیر 16 مئی 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پروگرام بنیادی صحت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں کل ( بدھ)کو صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کر کے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں رانا نوید ،مسعود نبی واہلہ ، محمد شکیل اور ڈاکٹر چاند نے گزشتہ روز بتایا کہ وزیرا علیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری پرائمری صحت علی جان نے ہمارے ساتھ مذاکرات کئے لیکن مطالبات تسلیم کر نے کی بجائے جھوٹی طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں ملازمین کئی سالوں سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں مستقل کرنے کی بجائے پروگرام کو ختم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 18مئی کو صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بند ی کرکے ہزاروں ملازمین پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر جمع ہو کر دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے دھرنا جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :