علا قائی تعاون ایشیائی ممالک میں تر قی وخوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

تجارتی حجم کو فروغ دینے اور پارلیمانی ،تاجر برادری اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے، جاپان کے سفیر اوربین الا قوامی تعاون ایجنسی کے سر براہ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 مئی 2016 21:30

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہاہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان میں تعینات جاپان کے سفیراور جاپان بین الا قوامی تعاون ایجنسی (JISCA) کے سر براہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملا قاتیں کیں ۔

جاپان کے سفیر Mr. Takashi Kuraiسے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی واقتصادی روبط کو فروغ دے کر دوطر فہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علا قائی تعاون ایشیائی ممالک میں تر قی وخوشحالی کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور جاپان مختلف شعبوں خصوصا ًانفارمیشن ٹیکنا لوجی، تجارت، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں جوائنٹ ونچر کر سکتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی حجم کو فروغ دینے اور پارلیمانی ،تاجر برادری اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سپیکر نے قدرتی آفات کے دوران جاپان کی طر ف سے فر اخدلانہ امداد کو سر اہتے ہوئے جاپان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

جاپان کے سفیر Mr. Takashi Kuraiنے کہا کہ ان کی حکومت بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان سے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سر اہتے ہوئے کہا کہ جاپان دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں اور کاوشوں کو قد ر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور اس جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

انہوں نے علا قائی سطح پر تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون میں فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سر اہتے ہوئے اس ضمن میں اپنے حکومت کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے پاکستان میں موجودہ جمہوری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو سر اہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3سالوں میں پاکستان میں اقتصادی تر قی کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے ۔

بعدازاں جاپان ایجنسی برائے بین الا قوامی تعاون کے سر براہ Mr. Tojo نے بھی ڈپٹی سپیکر سے ملا قات کی ڈپٹی سپیکر نے کہا Mr. Tojo سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملک کے پسماند ہ علا قوں کی تر قی کے لیے جاپان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انہوں نے ضلع ایبٹ آباد میں JISCA کی طرف سے شر وع کیے گئے منصوبوں کو سر اہا۔انہوں نے JISCA کو عوامی نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ منصوبہ سازی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے اپنے علا قوں کے زمینی حقائق سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اوروہ بہتر طور پر عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے JISCAکے سر براہ پر ہزارہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبے شر وع کرنے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہیں ہزارہ ڈویژن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔JISCAکے سر براہ نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ JISCAپاکستان میں پولیو کے خاتمے، انفرادی قوت کی تر قی معاشی استحکام ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کر رہا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو JISCAکے جاری منصوبوں اور مستقبل میں شر وع ہونے والے منصوبوں کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ JISCAہزارہ ڈویژن کے 3اضلا ع میں لا ئیوسٹاک اور زرعی شعبے کی تر قی کے لیے منصوبے شر وع کر رہا ہے ۔