پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سری لنکا کو میزبانی کی درخواست پر سری لنکن بورڈ نے مثبت اشارے دیئے

پیر 16 مئی 2016 19:55

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سری لنکا کو میزبانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سری لنکا کومیزبانی کی درخواست کی ہے جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مثبت اشارے دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی میزبانی کیلئے سری لنکا سے متحدہ عرب امارات کے گراؤنڈ کا کرایہ بڑھنے کے بعد درخواست کا فیصلہ کیا۔خط میں پی سی بی نے درخواست کی کہ ہم یہ سیریز یو اے ای کے گراؤنڈ کی بجائے سری لنکا میں کرانا چاہتے ہیں جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مثبت اشارے دیئے ۔