پنجاب یونیورسٹی شعبۂ اردوکے زیر اہتمام شعری نشست اور میر تقی میر پر خصوصی لیکچر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 16 مئی 2016 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبۂ اردو کی ادبی تنظیم ’’انجمنِ اردو‘‘ کے زیرِاہتمام ایک شعری نشست منعقد کی گئی جس کی صدارت، اوساکا یونیورسٹی جاپان میں اردو کے استاد ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی عصرِحاضر کے معروف شاعر سعود عثمانی تھے۔ اس شعری نشست میں ڈاکٹر ضیاء الحسن، واجد امیر، سعودعثمانی اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے اپنا کلام پیش کیا جسے حاضرین نے ذوق و شوق سے سنا۔

(جاری ہے)

انجمنِ اردو کے نگران ڈاکٹر ضیاء الحسن نے مہمان شعرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ ایسی شعری نشستیں طلبہ و طالبات کے علمی و ادبی ذوق کی آبیاری کرتی ہیں۔دوسری جانب میرتقی میر کی شاعرانہ عظمت پر منعقدہ خصوصی لیکچر میں اوساکا یونیورسٹی جاپان کے استاد ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے کہا کہ میرتقی میر نے عشق اور آلامِ حیات سے زندگی کا شعور حاصل کیا۔ ان کی فکر میں اتنی وسعت اور تنوع ہے کہ ان کی شاعری ہر دور میں نئی معنویت سے جلوہ گر ہوتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :