پنجاب یونیورسٹی طلبہ کا اعزاز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 16 مئی 2016 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں منعقدہ پہلے آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کر لیا۔

(جاری ہے)

اردو پارلیمنٹری مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی اے ٹیم نے پہلی جبکہ انگلش پارلیمنٹری مقابلو ں میں پنجاب یونیورسٹی کی بی ٹیم نے پہلی پوزیشن جیتی اور انگلش پارلیمنٹری مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی اے ٹیم رنر اپ رہی۔ ان مقابلو ں میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ثمین خان کو انگلش اور ارفع خورشید کو اردو کی بہترین مقرر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :