64ویں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کا شانداراورکامیاب انعقاد سوات کے عوام کے نام ہے ،طارق پرویز

پیر 16 مئی 2016 18:47

64ویں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کا شانداراورکامیاب انعقاد سوات کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے جنر ل سیکرٹری طارق پرویز نے 64ویں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کے شانداراورکامیاب انعقاد سوات کے عوام کے نام کردیا ہے اورکہاکہ ہم نے سوچابھی نہیں کیاتھامینگورہ میں پاکستان کی تاریخ کاسب سے کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔انہوں نے مینگورہ میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں کچھ عرصہ حالات کافی خراب رہے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر کے تن سازوں اورآفیشنل کومینگورہ بلواناہم سب کے لیے پریشانی کاباعث ضرورتھا مگرجب کھلاڑی یہاں پہنچے اورانہوں نے ایونٹ کے شاندارانتظامات اوریہاں کے لوگوں کاپیاردیکھاان کی حیرت وخوشی کی کوئی انتہانہیں رہی ۔

انہوں نے بتایاکہ ہم صوبائی وزیر کھیل محمود خان، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختوں خواہ اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے اعلی حکام کابے حدمشکورہوں جنہوں نے تعاون کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ایونٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ ، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،پاک آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے اور دیگر محکمہ جات کے 100سے زائدتن ساز شرکت کی جوکہ ہرلحاظ سے قابل تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے باقی ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورہم آئندہ ملک کے بڑے شہروں کی بجائے دیگرچھوٹے بڑے شہروں میں قومی سطح کے مقابلے کرائے گے۔

متعلقہ عنوان :