پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ (کل)قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

میچ کا مقصد قومی اتحاد کا پیغام ،صوبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ،پنجاب کی ٹیم بھی میچ کھیلنے خیبر پختوانخواہ جائیگی ‘ قاضی عدنان فرید

پیر 16 مئی 2016 18:11

پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے اراکین اسمبلی کی کرکٹ ٹیمیں کلبروز ( منگل ) کو قذافی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ میں مد مقابل ہوں گی ،پنجاب کی ٹیم بھی میچ کھیلنے کے لئے خیبر پختوانخواہ کا دورہ کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پر قومی اتحاد کا پیغام دینے اور صوبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی غرض سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کے انعقاد کیا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹونٹی میچ (منگل ) شام چھ بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسکے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیموں میں تمام جماعتوں کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے ۔پنجاب اسمبلی کے اراکین کی ٹیم کی قیادت میاں منیر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں قاضی عدنان فرید( نائب کپتان) ،سردار شیر علی گورچانی،آصف محمود ،محمو دچیمہ ،ملک وحید،علی سلیمان، زعیم حسین قادری، میاں نوید ،ملک تیمور مسعود،حیدر مہدی،رانا بابر حسین،خضر کھگہ،عامر شہانی ،اکبر حیات ہراج اور سردار وقاص حسن موکل شامل ہوں گے جبکہ خیبر پختوانخواہ اسمبلی کی ٹیم کی شوکت زئی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمود خان،شاہ فرمان،علی امین گنڈا پور،اشتیاق عمر،ڈاکٹر امجد ،گل صیب خان،شاہ فیصل ،محمد علی،خلیق ،محمد راشد،محمود جان،ضیاء اﷲ بنگش،مہیب اﷲ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اراکین کی ٹیم کے نائب کپتان قاضی عدنان فرید نے کہا کہ میچ کا مقصد صوبوں میں ہم آہنگی کا فروغ ہے اور قومی سطح پر اتحاد کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اراکین کی ٹیم متوقع طور پر آئندہ ہفتے میچ کھیلنے خیبرپختوانخواہ جائے گی او ریہ میچ ایبٹ آباد یا پشاور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :