ٹیوٹا رواں سال کے دوران15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان سکھا نے کا کور س کرائے گا،ٍکورس میں داخلے کیلئے اہلیت میٹرک ہے

پیر 16 مئی 2016 16:26

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء)ٹیوٹا رواں سال کے دوران15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان سکھا نے کا کور س کرائے گا۔ اس وقت چینی زبان کورس گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور، گوجرانوالہ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ ، فیصل آباد، ملتان، راوالپنڈی، گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج فیصل آباد،گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ٹاؤن شپ اور گجرپورہ لاہورمیں شروع کیا جا چکاہے ۔

ان خیالات کا اظہار چےئرپرسن عرفان قیصر شیخ نے چینی زبان کورس کی کلاسز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دوسرے شہروں میں بھی چینی زبان کورس کے آغاز کیلئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے نوجوان رابطہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس کورس کو مزید دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔

یہ کورس ان نوجوانوں کے لئے مدد گار ثابت ہو گا جو پاکستان میں چینی کمپنیوں اور چین میں نوکریوں کے مواقع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی زبان پر عبور حاصل کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس کورس میں داخلے کیلئے اہلیت میٹرک ہے ۔لینگویج کورسزکو شروع کرنے کا مقصد چینی مارکیٹ میں پاکستان کی تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کو قابل اور زیادہ مقبول بنانا ہے ۔