Live Updates

ٹی ایم اے پپلاں کے سبزازار میں کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 16 مئی 2016 16:13

کندیاں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مئی۔2016ء) تحصیل پپلاں کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لئے ڈی سی او میانوالی اور ڈی پی او میانوالی کی طرف سے ٹی ایم اے پپلاں کے سبزازار میں کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی سے عوام کے مسائل جلد حل ہونگے ہم ڈی سی او میانوالی اور ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کا پپلاں میں کھلی کچہری لگانے کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران حافظ والا و ممبر میونسپل کمیٹی پپلاں حافظ جاوید اعوان،ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ نعمان احمد رانا ، نو منتخب کونسلرز حاجی غلام فرید منڈا ملک اعجاز حسین منڈا جماعت اسلامی پپلاں کے امیر قاضی نعمان احمد انصاری ملک عبدالستار اولکھ اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور بنیادی مسائل کے حل کی خاطر کھلی کچہریوں کا تسلسل سے انعقاد کر کے عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی او میانوالی اور ڈی پی او میانوالی اسی طرح پورے ضلع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کریں اور کھلی کچہریوں میں عوام کی طرف سے ملنے والی شکایات کے حل کے لیئے موقع پر ہی احکامات صادر کیئے جائیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :