پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کاکسانوں کو باردانہ کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات اور مسائل کا مطالبہ

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 16 مئی 2016 16:13

کندیاں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مئی۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ فوک سنگر و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی چئیرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال ، چئیر مین امیر عبداللہ خان چھدر و خیل چئیرمین ماجد خان اور دیگر کے ہمراہ ڈی سی او میانوالی سے ملاقات اس موقع پر انہوں نے ضلع میانوالی میں کسانوں کو باردانہ کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات کے حل سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی اور ڈی سی او کو عوامی مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے انکے حل کا مطالبہ کیا۔

ڈی سی او سے ملاقات کے بعد عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے صدر انجمن تاجراں حافظ والاحافظ جاوید اعوان اور گرڈ مارکیٹ پپلاں کے تاجروں کی مشاورتی کمیٹی کے کنوینیر حاجی محمد صادق اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر سے معلوم ہوا ہے کہ پپلاں ہرنولی روڈ پر اڈا حافظ والہ اور پپلاں کی گرڈ مارکیٹ میں سڑک کی تعمیر کا کام ایک ماہ سے بند پڑا ہے جسکی وجہ سے تحصیل پپلاں کی تاجر برادری اور شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی سی او میانوالی سے گذارش کی ہے کہ فوری طور پر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پپلاں میں دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کے لیئے بھی میں نے چیئرمین عمران خان سے تفصیلی بات کی ہے تاکہ اس جگہ پر عوامی کے دیرینہ مطالبے کے مطابق پل تعمیر کروایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں فوڈ سینٹرز پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا مسئلہ ہو یا ٹو ٹی پھو ٹی سڑکو ں کی مرمت کا کام ہو میں ہر عوامی مسئلہ کوانتظامیہ سے حل کروانے کی پوری کوشش کرونگا اور میں ڈی سی او میانوالی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پپلاں کے تاجروں اور شہریوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عوامی اور اجتماعی مفاد عامہ کا مسئلہ ہو تو میری خدمات ہروقت حاضر ہیں مجھے عوام کے دکھ درد اور تکلیف کے مداوے کے لئے جہاں تک جانا پڑے ضرور جاﺅں گا کیونکہ میں نے اب اپنی زندگی اب میانوالی کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے وقف کردی اور عوام کی بھلائی کے لئے مجھ سے جو کچھ ہوگا ضرور کرو

متعلقہ عنوان :