آئی پی ایل میں سن رائیزر حیدر آباد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

پیر 16 مئی 2016 15:35

آئی پی ایل میں سن رائیزر حیدر آباد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

دہلی ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، کولکتہ دوسرے اور ممبئی انڈینز تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں اور اب تک کھیلے گئے میچز میں سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم 12 میچ کھیل کر 16 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز اور گجرات لائنز نے 14 ، 14 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، کولکتہ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے، ممبئی انڈینز تیسرے اور گجرات لائنز چوتھے نمبر پر ہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، کنگز الیون پنجاب اور دھونی کی رائزنگ پونے سپر جائنٹس ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔