غذر میں 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 16 مئی 2016 15:33

غذر ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء)غذر میں 3 روزہ پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر ڈسٹرک ہیلتھ آفس گاہکوچ میں افتتاحی تقریب ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ غذر میں 5 سال سے کم عمر کے2 لاکھ 73 ہزار25 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 143 موبائل ٹیمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ ضلع غذر کے تمام داخلی و خارجی راستوں میں بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ3 دن شہراور دیہاتوں میں پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ چو تھے روز محکمہ صحت کا نالوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔.