ہنگوتھانہ ٹل اور سٹی پولیس کی سماج دشمنوں کے خلاف کاروائیاں،8 ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

پیر 16 مئی 2016 15:31

ہنگو۔16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) ہنگوتھانہ ٹل اور سٹی پولیس کی سماج دشمنوں کے خلاف کاروائیاں8 ملزمان گرفتار اسلحہ ومنشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر ہنگو شاہ نظرکی خصوصی ہدایت پرتحصیل ٹل پولیس نے تور غر چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار کلو چرس برآمد کر کے ملزم احسان اللہ سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کرلیا۔ملزم علاقہ غیر چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران سات ملزمان محمد اسحاق،حبیب الحسن،سراج الدین،جبار خان،جلیل,امین بت خان اور جعفرغلام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :