انتخابی نشان عقاب استعمال کرنے سے متعلق 75 کروڑ روپے ہرجانہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان فریڈیم پارٹی سے جواب طلب

پیر 16 مئی 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے انتخابی نشان عقاب استعمال کرنے سے متعلق 75 کروڑ روپے ہرجانہ کیس میں دائر متفرق درخواست پر پاکستان فریڈیم پارٹی سے جواب طلب کر لیا ہے گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے سید وسعت الحسن عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہمیں سنے بغیر ہی عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ جاری کیا ہے انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے لہذا باقاعدگی سے انہیں سنے بعدازاں عدالت نے پاکستان فریڈیم پارٹی کے سربراہ سردار نصیر احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو جون کو جواب طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے انتخابی نشان عقاب فریڈیم پارٹی کو الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو ایک ماہ میں رجسٹرار ہائی کورٹ کے سامنے شواہد ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان فریڈیم پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں ہمارے انتخابی نشان عقاب استعمال کر رہی ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے حالانکہ الیکشن کمیشن نے 2007 میں ان کی پارٹی کو یہ نشان الاٹ کیا تھا اور اسی نشان پر 2008 کے الیکشن میں ان کی پارٹی نے الیکشن لڑا ۔

متعلقہ عنوان :