1200ایس ایس ٹی کی خالی ا سامیوں پر پرموشن کے حقدار اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جلدجاری کئے جائیں،الائیڈ فیمیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پیر 16 مئی 2016 15:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) الائیڈ فیمیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام رضیہ غفورکی قیادت میں ٹی اینڈ ٹی چوک پر پیرکواحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈا ٹھارکھے تھے جن پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے رضیہ غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1200ایس ایس ٹی کی خالی ا سامیوں پر جلد از جلد پرموشن کے حقدار اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں تھرڈ ڈؤیژن کی شرط ختم کی جائیاور اے سیآر بھی نہ مانگی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے 50فیصد پروموشن کوٹے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اوراساتذہ کے کنونس الاؤنس کی کٹوتی کو فوری طور پر بندکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :