Live Updates

حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ناکام ہونے کا اعتراف کیا ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی ضروری ہے‘ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے‘

اگر سنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی توایوان کی کارروائی اچھی طرح چلے گی‘جمہوریت کو کرپٹ عناصر سے خطرہ ہے، گینگ آف فور کی سنی گئی تو اللہ ہی حافظ ہے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 16 مئی 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ناکام ہونے کا اعتراف کیا ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی ضروری ہے،پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی توایوان کی کارروائی اچھی طرح چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو گی،اب حکومت نے بھی اس بات کا اعتراف کرلیا ہے، اگر حکومت پہلے ہماری بات سن لیتی تو آج اسے سبکی نہ ہوتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی ضروری ہے، کرپشن نے ہمارے معاشرے کو برباد کر دیا،ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کرنا ہو گا،ہو سکتا ہے چند افراد کو خطرہ ہو لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، جمہوریت کو کرپٹ عناصر سے خطرہ ہے، گینگ آف فور کی سنی گئی تو اللہ ہی حافظ ہے، پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سپیکر نیک نیتی سے ایوان میں ریفری کا کردار ادا کرتے ہوئے ماحول پرسکون رکھیں، اگر وزیراعظم بھی عمران خان سے سوال کرنا چاہتے ہیں تو وہ حاضر ہیں، وزیراعظم سات سوالات کے جواب دے دیں تو مسئلہ ختم ہو جائے اور تمام قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات