نیب کی مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر کارروائی ‘ ایکسین آغا حضور شاہ گرفتار ‘ بھاری کرنسی بر آمد

پیر 16 مئی 2016 14:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) نیب بلوچستان نے گرفتار سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ایکسین آغا حضور شاہ کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے بھی بھاری کرنسی برآمد کر لی ہے اور اس کے ایک فرنٹ مین ٹھیکیدار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب بلوچستان نے گرفتار کئے گئے ایک اور فرنٹ میں اسد شاہ کے گھر سے بھی دو کروڑ 80 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیب حکام نے گزشتہ روز کو ئٹہ شہر کے علاقے کلی اسماعیل میں چھاپہ مارکر آغا حضور شاہ کو حراست میں لیا اور یہ رقم بھی برآمد کی گئی اور بعدازاں اس کے فرنٹ مین ٹھیکدار کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے گھر سے بھی بھاری کرنسی تحویل میں لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :