چین سے آنے والے بعض انجنوں کے فریموں میں خامیاں دور کردی گئی ہیں، ترجمان وزارت ریلوے

پیر 16 مئی 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) چین سے آنے والے بعض انجنوں کے فریموں میں خامیاں دور کردی گئی ہیں، وزارت ریلوے کے ترجمان کے مطابق چینی کمپنی سی ایس آر ژیانگ نے پاکستان ریلوے کو 2014ء کے دوران 29 انجن فراہم کئے تھے جن میں سے بعض انجنوں کے ٹرین آپریشن کے دوران فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے تھے جس پر فرم سے رابطہ کیا گیا اور معاہدے کے مطابق ورانٹی کے تحت ان کی درستگی کا کہا گیا جس پر چینی فرم نے پاکستان لوکو موٹیو فیکٹری رسال پور میں طے شدہ وقت کے مطابق مئی 2016ء میں ان انجنوں کے متاثرہ حصے مکمل طور پر تبدیل کردیئے گئے اب یہ انجن آپریشنل ہیں۔

متعلقہ عنوان :