ریلوے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کیلئے متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کرلی گئیں

پیر 16 مئی 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ریلوے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کیلئے متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر کیا گیا جس کے مطابق مغل پورہ ریلوے ہسپتال کو صحت کی سہولیات کیلئے ایک بہترین ہسپتال بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کارنگ ریلوے ہسپتال میں بھی بہتری لائی جائے گی۔ ان ہسپتالوں کو اس قابل بنایا جائے گا تاکہ یہ اپنے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :