فیصل آباد ، لیگی ایم پی اے کو زمین فروخت کر نے کا رنج

تین افراد نے اپنے رشتہ دار کو زہر دیکر موت کی نیند سلا دیا

پیر 16 مئی 2016 14:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد نواز کو گاؤں کی اراضی کیوں فروخت کی اس رنج کی بناء پر تین افراد نے اپنے رشتہ دار ساجد کو زہر دیکر موت کی نیند سلا دیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے چکھیرا میں مقتول ساجد نے اپنی آٹھ ایکڑ اراضی اپنے رشتہ داروں کو کاشت کیلئے دے رکھی تھی بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد نواز جو شہر کے مختلف علاقوں میں متنازعہ اراضی خریدنے کے ماہر ہیں نے مقتول ساجد سے آٹھ ایکڑ اراضی خرید لی جبکہ اس اراضی پر مقتول کے رشتہ دار فیصل سہیل انجم ناصر اور ظفر وغیرہ کاشت کررہے تھے چنانچہ اس رنجش کی بناء پر ملزمان نے ساجد کو تھانے میں زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا غلام محمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزم ظفر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کلرک تعینات ہیں

متعلقہ عنوان :