نیا وزیر اعظم کون ہو گا مجھے معلوم ہے مگر ابھی نہیں بتاوں‌گا۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 13:35

نیا وزیر اعظم کون ہو گا مجھے معلوم ہے مگر ابھی نہیں بتاوں‌گا۔ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ عمران خان بھی قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں تقریر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اور اجلاس کے بعدبھی گفتگو کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ نیا وزیر اعظم کون ہو گا؟ جس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ نیا وزیر اعظم کون ہو گا لیکن میں ابھی نہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی پانامہ لیکس والوں کی نہیں بلکہ بیس کروڑ لوگوں کی ہے، ن لیگ میں 40سے 50لوگوں کا فارورڈ بلاک بیٹھا ہے، اگر فارورڈ بلاک سے حکومت کے معاملات طے نہ ہوئے توپھر پانامہ لیکس ابتدا ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اجلاس سے نکال دیں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں ہمیں بتایا جائے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا بات کریں گے؟ نواز شریف کی تقریر محض اس شرط پر سنیں گے کہ وہ ہماری تقریر بھی سنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سولہ سال کے بعد چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف کو پیغام بھجوادیا ہے، پیغام بھجوایا کہ اگر جمہوریت اوراسمبلی کو بچانا ہے تو نواز شریف مستعفی ہو جائیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آج سے سیاست شروع ہو گئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں چلیں۔

متعلقہ عنوان :