پاکستانی خاتون کو 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بھارتی شہریت مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 13:28

پاکستانی خاتون کو 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بھارتی شہریت مل گئی

گورداسپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : پاکستانی خاتون کو 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بھارتی شہریت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ طاہرہ نامی پاکستانی خاتون کو گذشتہ روز بھارتی شہریت کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پردیپ سبھروال نے گذشتہ شام طاہرہ حضور کو بھارتی شہریت کا سرٹیفیکٹ دیا۔ طاہرہ کی شادی 2003ء میں گورداسپور کے علاقہ قادیان کے رہائشی مقبول احمد سے ہوئی۔

33 سالہ طاہرہ حضور کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ جس نے 2011ء میں بھارت میں مشروط سات سال قیام کے بعد بھارتی شہریت کی درخواست دی، یہانتکہ پنجاب حکومت نے بھی طاہرہ کے کیس کے لیے امور خارجہ کی وزارت سے رابطہ کیا لیکن طاہرہ کو نہ تو بھارتی شہریت ملی اور نہ ہی اسے پاکستان کا عارضی ویزا دیا گیا۔

(جاری ہے)

طاہرہ نے بتایا کہ بھارتی شہریت نہ ہونے پر گذشتہ 13 سال سے مجھے قادیان سے باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

طاہرہ کا کہنا تھا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ کہیں بھی کسی بھی وقت سفر بلا روک ٹوک سفر کر سکتے ہیں۔ بھارتی شہریت ملنے پر طاہرہ کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کرنے پاکستان جائیں گی جو کہ گذشتہ 5 برس سے علیل ہیں۔ طاہرہ نے بتایا کہ میں بھارتی پاسپورٹ کے لیے بھی جلد درخواست دوں گی۔ طاہرہ کے شوہر مقبول اور ان کی بیٹی ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ طاہرہ بھارتی شہریت اور پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نہیں جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :