سیکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 31مشکوک افراد گرفتار ‘ اسلحہ اور منشیات برآمد
پیر 16 مئی 2016 12:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے علاقوں مدینہ کالونی، عبداللہ ٹاؤن میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے 31مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقوں مدینہ کالونی، عبداللہ ٹاؤن اور ملحقہ ایریاز میں سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں اور 50دکانوں کے کوائف اکٹھے کئے گئے اور تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے 31 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد سے چار پستول، ایک پمپ ایکشن اور دیگر اسلحہ،17موبائل، ہیروئن اور 500گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نون منتقل کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.