گوجر خان ‘مسہ کسوال میں مسافر وین حادثہ کا شکار ہو گئی‘خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ‘9 زخمی

پیر 16 مئی 2016 12:58

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) گوجر خان کے علاقے مسہ کسووال میں وین حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گوجر کے خلاقے مسہ کسووال میں حادثے سے دوچار ہو گئی، وین الٹنے کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق جبکہ 9زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر گوجر خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :