اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی پی232 ویہاڑی میں دوبارہ انتخابات کا حکم دےدیا، ن لیگی رہنما یوسف کسیلہ کی نا اہلیت برقرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 12:48

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی پی232 ویہاڑی میں دوبارہ انتخابات کا حکم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : سپریم کورٹ نے پی پی232ویہاڑی میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے حلقہ سے کامیاب ہونے والے ن لیگ کے رہنما یوسف کسیلہ کی نااہلی کا فیصلہ بھی برقرار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے ن لیگی رہنما یوسف کسیلہ کو اثاثے اور انتخابی مہم اخراجات چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ،۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی پی232ویہاڑی میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ یوسف کسیلہ حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے حکومتی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :