جعفر‌آباد : ایس ایس پی جہانزیب نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 12:42

جعفر‌آباد : ایس ایس پی جہانزیب نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء): ایس ایس پی جعفر آباد جہانزیب خان نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی جہانزیب خان کاکڑ نے اپنے دفتر میں ہی خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے کے بعد ایس ایس پی جہانزیب خان کاکڑ جانبر نہ ہو سکے تاہم خود کشی کے پیچھے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔