قوموں کے عروج و زوال کا دارومدار تعلیم پر ہے ‘امتیاز شاہد

پیر 16 مئی 2016 12:26

پشاور۔16 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء ) خیبر پختونخواکے وزیر قانون و پارلیمانی امورامتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ قوموں کے عروج و زوال کا دارومدار تعلیم پر ہے جو قومیں تعلیم میں پیچھے رہ جاتی ہیں ان کے مٹنے میں دیر نہیں لگتی یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت کی توجہ تعلیم پر ہے اور تعلیم ہی موجودہ حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت خیبر پختونخوا نے بجٹ کا 29فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 39کوہاٹ کے سماری یونین کونسل میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجسے 1کروڑ31لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر سماری یونین کونسل میں بوائزہائر سیکنڈری سکول، بنیادی مرکز صحت ،سماری بالا میں گرلز پرائمری سکول اور چیچنہ پل کے لئے 50لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے دوسروں کے علاوہ مقامی ناظم وزیربادشاہ اور میاں مجاہد نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل ومشکلات کی نشاندہی کی جبکہ اس موقع پر تحصیل ناظم لاچی اشفاق قریشی اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔امتیاز قریشی نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے درمیان معمولی معمولی اختلافات اوررنجشیں بھلا کر علاقے کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو جائیں اور ترقیاتی کاموں کو اپنی انا ء کی نذر نہ کریں کیونکہ علاقے کی ترقی و خوشحالی اتفاق و اتحاد ہی میں مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :