آر ایچ سی داسومیں 5 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

پیر 16 مئی 2016 12:25

پشاور۔16 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء ) لپروسی‘ ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمدعارف خان نے بتایاہے کہ للسائل والمحروم فاؤنڈیشن پشاور اورپاکستان انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی آفتھلمالوجی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے اشتراک سے رورل ہیلتھ سنٹر داسوکوہستان میں پانچ روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹ افتھلمالوجی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ناصرسعیدخان کی سربراہی میں خصوصی آئی ٹیم نے آنکھوں کے مختلف امراض کاشکار 374مریضوں جن میں مرد اورخواتین شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیااور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :