پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام اور قانون سازی ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) :پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن ہٹا ﺅ ملک بچاﺅ کا نعرہ قوم کی ضرورت بن چکا ہے، ملک کی جمہوریت کو کرپشن اور کرپٹ عناصر سے خطرہ لاحق ہے۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کو برابر تول دیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن وقت کی ضرورت ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت پہلے ہی ہماری بات سن لیتی تو آج لچک کے لیے تیار نہیں ہوتی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ، کہ قوم کی تمام تر نظریں پارلیمنٹ پر لگی ہوئی ہیں،اگر گینگ آف فور کی بات سنی گئی تو اللہ حافظ ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن اور کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہو گا،کرپشن کے ہمارے معاشرے کو برباد کر دیا ہے، پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو دہشت گردی کا قلعہ قمع کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر آگے بڑھنا ہے تو قانون سازی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود نے کہا کہ حکومت کو پہلے ہی کہا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو گی جس کے کچھ عرصہ کے بعد حکومت نے خودٹیکس ایمنسٹی کی ناکامی کا اعتراف کیا۔آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیک نیتی سے ریفری کا رول ادا کرتے ہوئے ایوان کا ماحول پر سکون رکھیں۔