کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی‘مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریک بند ‘گاڑیوں کو متبادل راستوں سے منزلوں کی جانب بھیجا گیا

پیر 16 مئی 2016 12:08

ٹنڈو آدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ ٹنڈوا?دم ریلوے اسٹیشن پر بریک لگانے سے گاڑی کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسی باعث کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کو بند کرکے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب بھیجا جارہاہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :