اسلام آباد پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی‘ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد‘ ملزمان گرفتار

پیر 16 مئی 2016 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد۔اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس نے چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان ندیم اللہ اور کامران کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان سے تریسٹھ پستول ،دوکلاشنکوفیں، ہزاروں گولیاں اور تین کلوچرس بھی برآمد کرلی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اسلحہ خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کررہے تھے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔سینئر پولیس افسران کی جانب سے تھانہ ترنول پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :