آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اتوار 15 مئی 2016 21:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم ہزارہ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویڑن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔(جاری ہے)
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم کشمیر، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویڑن ،بالائی فاٹااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بنوں میں 29، کالام،پاراچنار10، دیر07، پٹن 08، دروش ، میرکھانی 06، بالاکوٹ، کوہاٹ 02، پنجاب: میانوالی 02، مظفر آباد 07،گلگت بلتستان: ہنزہ 08، گوپس 07، چلاس 05، استور03، سکردو، ،بونجی 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت سکھر،تربت 46، جیکب آباد،دادو اور لاڑکانہ45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.