دودھ اورگوشت کی پیداواربڑھانے کیلئے مویشیوں کوصاف اورتازہ پانی پلائیں،محکمہ لائیوسٹاک

اتوار 15 مئی 2016 11:43

سلانوالی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء ) لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین نے مویشی پال حضرات کوہدایت کی ہے کہ وہ دودھ اورگوشت کی پیداواربڑھانے کیلئے مویشیوں کوصاف اورتازہ پانی پلائیں مویشیوں کی بہترافزائش اورزیادہ پیداوار کے حصول کیلئے تاز ہ اورصاف پانی روزانہ دن میں چارمرتبہ پلائیں یہ وافرمقدارمیں باڑے کے اندرفراہم کریں ماہرین نے ا ے پی پی کوبتایاکہ تحقیق سے ثابت ہواہے کہ صاف اورتازہ پانی وافرمقدارمیں پلانے سے دودھ کی یومیہ پیداوارمیں20فیصداضافہ ممکن ہے ماہرین نے مویشیوں کیلئے پانی کی یومیہ ضروریات کے حوالہ سے بتایاکہ دودھ دینے والی گائے بھنس کوصفائی ستھرائی کیلئے 130لیٹرپانی روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے دودھ دینے والی گائے بھینس کوپینے کیلئے 45تا70لیٹرپانی روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے خشک گائے بھینس کوپینے کیلئے 45لیٹرروزانہ جبکہ گھوڑے کو 25تا35لیٹرروزانہ بھیڑبکریوں کو7لیٹر روزانہ او رپولٹری کو0.6لیٹرپانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :