نیب کاحیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، تاجر مشتعل،گوہر اللہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر رفو چکر ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:39

حیدر آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء) حیدر آباد میں نیب کی ٹیم کا چیمبر آف کامرس کے صدر کی گرفتاری کے لئے چھاپا تاجروں نے ناکام بنا دیا ،چیمبر کے صدر گوہر اللہ موقع سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم نے حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے چیمبر آف کامرس میں پہنچے اور ان کے دفتر پر چھاپا مارا ،نیب کے چھاپے کی خبر کمیٹی روم میں جاری تاجروں کے اجلاس میں ارکان تک پہنچی تو انہوں نے نیب ٹیم کا گھیراﺅ کر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی اور انہیں یرغمال بنا لیا ،چیمبر کے صدر گوہر اللہ نیب کی ٹیم سے تلخ کلامی بھی کرتے رہے ،اسی اثناءمیں تاجروں نے گوہر اللہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر موقع سے فرار کرا دیا ،نیب کی ٹیم کا کہنا تھا کہ کار سرکار میں مداخلت اور نیب اہلکاروں کو ہراساں کرنے پر تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔

جس کے بعد نیب حکام حیدرآباد چیمبر کے تاجروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے تھانہ کینٹ پہنچ گئے ۔ ایس ایس پی کا کہناہے کہ مقدمہ نیب کو صدر چیمبر آف کامرس کی گرفتاری سے روکنے پر در ج کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :