پاکستانی دستا ویزات پر سفر کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:21

پاکستانی دستا ویزات پر سفر کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کر کے پاکستانی دستا ویزات پر سفر کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستانی سفری دستا ویزات پر سفر کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو فضل کریم کے نام کی دستا ویزات پر مسقط جا رہا تھا ۔ایف آئی اے حکام نے غیر ملکی کو آف لوڈ کر کے اینٹی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا جس سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :