لاہور، ائیر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس کی کارروائی، اٹلی منشیات لے جانے والے دو مسافر گرفتار

ہفتہ 14 مئی 2016 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے کارروائی کر کے لاہور سے اٹلی منشیات لے جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق مسافروں سے ہیروئن بھرے 150کیپسول برآمد ہوئے ‘ روالپنڈی کے رہائشی ملزمان تبریز اور حلیم لاہور سے ہیروئن لے کر اٹلی جا رہے تھے کہ این ایف فورس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے دونوں ملزمان کی اسکیننگ کی جن سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لیے۔دونوں ملزمان کے پیٹ سے 75,75ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔اے این ایف حکام نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :