حکومت کو ٹی او آرز طے کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا اور یہی آگے جانے کا راستہ ہے‘یوسف رضا گیلانی

پشاور کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے مطمئن ہیں ہم دھاندلی کا شور نہیں کرینگے بلکہ صو بائی قیادت اس مسئلے کو دیکھے گی‘ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام نے میرے بیٹے کی بازیابی پر جس طرح خوشی کا اظہار کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 مئی 2016 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹی او آرز طے کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا اور یہی آگے جانے کا راستہ ہے ‘پشاور کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے مطمئن ہیں ہم دھاندلی کا شور نہیں کرینگے‘ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام نے میرے بیٹے کی بازیابی پر جس طرح خوشی کا اظہار کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے شروع دن سے ہی کہ رہے ہیں کہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہیے اور ٹی او آرز طے کرنے چاہئیں اب چیف جسٹس آف پاکستان کا بھی بیان آ گیا ہے میرے خیال میں حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا ہی پڑے گا اور یہی آگے جانے کا راستہ ہے ،حکومت کو بند گلی میں نہیں جانا چاہیے۔ پشاور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے مرکزی رہنماوٴں نے وہاں جلسے بھی کئے لیکن ہماری قیادت کے جلسے کے بغیر بہترین نتائج آئے ہیں ہم دھاندلی کا شور نہیں کریں گے بلکہ صوبائی قیادت اس مسئلے کو دیکھے گی۔

متعلقہ عنوان :