ڈی جی رینجرز پنجاب کا سیالکوٹ اور نارووال سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری ،بین الاقوامی سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

میجر جنرل عمر فاروق برکی کو پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ ،اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی اور بلند وعزم کو سراہا

ہفتہ 14 مئی 2016 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل عمر فاروق برکی نے سیالکوٹ اور نارووال سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کو پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی اور بلند وعزم کو سراہا۔

انہوں نے دونوں سیکٹرز میں تعمیراتی اور فلاحی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی موجودہ صورت حال اوردرپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میں بحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کا جوش وولولہ تحسین اور مثالی ہے۔ ڈائریکٹر جزل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیش ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض سے وابستہ تمام پر پورا اترے کی۔

متعلقہ عنوان :