Live Updates

عمران خان کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے ،چوہدری شیر علی

سیاسی بونے کو سیاست اور اسکے آداب سے واقفیت نہیں ،ہمیشہ متکبرانہ باتیں کرتا ہے ،ادنی و اعلیٰ ملازمین کو ایسے دھمکیاں دیتا ہے جیسے اسکے ذاتی ملازم ہوں،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 14 مئی 2016 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے اسسیاسی بونے کو سیاست اور اسکے آداب سے واقفیت نہیں وہ ہمیشہ متکبرانہ باتیں کرتا ہے اور ادنی و اعلی ملازمین کو ایسے دھمکیاں دیتا ہے جیسے وہ اسکے ذاتی ملازم ہو ں،بلدیاتی منتخب نمائندوں اور مسلم لیگ کارکنون سے گفتگو کرتے ہوئے محب وطن عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان اور اسکی سیاست بارے سنجیدگی سے غور کریں اور اس سے پوچھیں کہ دنیا میں سب بڑا یہودی خاندان اسکے جوان بیٹوں کی تربیت کس لالچ کے تحت کر رہاہے انہوں نے کہا ہے کہ یہودی سسرالیوں کے سرمایہ سے ملک میں انتشار پھیلانے والے کی یہ خواہش کہ میاں نواز شریف اسلام میں نظر نہ آئیں کبھی پوری نہیں ہو گی بلکہ وہ چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک میں کبھی نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ قایم کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں میاں نو از شریف سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے ملک کے چاروں صوبوں میں وسیع پیمانے پر شروع ہونے والی سرمایہ کاری میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت کی اقتصادی اصلاحات پر اعتمادکا ثبوت ہے چوہدری شیر علی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے کرپشن کی سیاست کی نا کک بیکس لیے اور نہ ہی ان پر کسی سے اربوں روپے مالیت کے محلات لینے کا الزام ہے انہوں نے کہا کہ عمران جن لوگوں کے وسائل استعمال کر رہے ہیں جہانگیر ترین سمیت انہی کے نا م اب آف شور سکینڈل میں سامنے آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ جہا نگیر ترین سے متعلق دستاویز اور ثبوت سامنے آنے پر اب عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :