بلوچستان میں کرپٹ سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کاکڑااحتساب ہوناچاہئیے،سنی تحریک نصیرآباد

ہفتہ 14 مئی 2016 23:00

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) سنی تحریک نصیرآباد کے ضلعی صدر وڈیرہ نصراللہ نیچاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا کڑا احتساب کیئے بغیر صوبے کی پسماندگی اور غربت میں کمی ناممکن ہے سابق صوبائی سیکرٹری فنانس کے گھر سے عوام کے خزانہ کی برآمد گی حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نصراللہ نیچاری نے کہا کہ سوبے میں کرپشن اور لوٹ مار کا سلسلہ آج کا نہیں ہر دور حکومت میں رہنے والوں کا کڑااحتساب کیا جائے صوبے کی غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہی ہے دوسری جانب صرف ایک صوبائی سیکرٹری کے گھر سے کروڑوں روپے کی برآمدگی سب نام نہاد کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کافی ہے نیب کی کارکردگی بڑے بڑے مگرمچھوں کوپکڑنے سے کافی بہتر ثابت ہوگی نیب بلاامتیاز کاروائیوں کا یہ عمل بغیر کسی دباو کے جاری رکھے صوبے کی غریب عوام ان سیاستدانوں اور کرپٹ بیوروکریسی کا کڑا احتساب چاہتی ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :