آل پاکستان مائنزاونرزایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے فیصلے کاخیرمقدم

وزیراعلیٰ کی جانب سے 42منرلزپررائلٹی میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کوفوری طورپرمعطل کرکے مائنزاونرزکے نمائندوں پرمشتمل 6رکنی کمیٹی تشکیل دینے سے بلوچستان میں مائننگ انڈسٹری کوتباہی سے بچایاجاسکے گا،عہدیداروں کا6رکنی کمیٹی کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 14 مئی 2016 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) آل پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہنواز کرد،جنرل سیکرٹری سردار علی احمد جوگیزئی،میر صلاح الدین رند، میر بہروز ریکی بلوچ، سیف اللہ پراچہ،میر حیات خان ساتکزئی، سید محمد ادریس آغا، یحییٰ خان ناصر ، محمد واجد،شہزاد اعوان، ملک شہریار اعوان، ملک عمر حیات، میر جاوید حیات ملازئی، ملک محمد حنیف شاہوانی، عرفان اجمل،میر گوہر خان ساتکزئی،شمس الدین خان، حاجی ابراہیم ، امجد اسلم، حاجی عبدالرحیم، سید محمد ادریس آغا، حاجی بابو خان ، میر اکرم سنجرانی، عباس جعفر سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے 42 منرلز پر رائلٹی میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر معطل کر کے مائنز اونرز کے نمائندوں پر مشتمل6 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بلوچستان میں مائننگ انڈسٹری کو تباہی سے بچایا جا سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسیف اللہ پراچہ کی رہائش گاہ پر مائنز اونرز کی جانب سے 6 رکنی کمیٹی کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی بھی موجود تھے آل پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سے بلوچستان کے دوران ہم نے صوبے سے نکلنے والے42 منرلز پر ہمیں اعتماد میں لئے بغیر رائلٹی سمیت دیگر ٹیکسیز میں تقریبا600 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مائنز اونرزاور ملازمین کو شدید بے چینی پائی جاتی ہے حالانکہ مائننگ کی صنعت پہلے ہی حکومت کی عدم توجہی اور بد امنی سمیت صوبے کے بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ ہم پر 600 فیصد ٹیکسز کا اضافے بوجھ ڈالا گیا جس کی وجہ سے صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی اور لاکھوں گھرانوں سمیت ہزاروں مائنز اونرز کا ذریعہ معاش داؤ پر لگ گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہماری گزارشات غور سے سنی اور کہا ہے کہ بلوچستان میں مائننگ انڈسٹری کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور انفراسٹریکچر کو مضبوط بنا نے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے اور انہوں نے 42 منرلز کی رائلٹی اور ٹیکسز کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر معطل کر کے مائنز اونرز کے نمائندوں پر مشتمل 6رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل کو ہدایت کی تاکہ مذکورہ کمیٹی محکمہ مائنز کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر نے کے ساتھ ساتھ مائننگ کے شعبے سے وابستہ لو گوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے جس پر آل پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے جی ایس ٹی جو کہ پہلے190 روپے فی ٹن وصول کی جا رہی تھی اس میں بھی یکمشت اضافے کر کے475 روپے فی ٹن کر دی گئی اس حوالے سے وفاقی حکومت سے اس مسائلے کے حل کیلئے ہمارے ساتھ تعاون جس پر وزیراعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے اس مسئلے پر بات چیت کی جائیگی بلوچستان کی مائننگ انڈسٹری کو تباہی سے بچایا جائے بلوچستان میں مائننگ انڈسٹری کو وسعت دینے کیلئے سہولیات کی فراہمی اور اس کے انفراسٹریکچر کو مضبوط بنا نے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :