مالاکنڈ ڈویژن میں فوجی عدالت کے قیام کا فیصلہ ، انتظامات شروع

ہفتہ 14 مئی 2016 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) مالاکنڈ ڈویژن میں فوجی عدالت کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں تین فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی تھی جن میں سے دو فوجی عدالتیں کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی فوجی عدالت کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت کی سزائیں دی گئی ہیں سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث شدت پسند سمیت اہم دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث شدت پسندوں کو پھانسیاں دینے کے بعد ملک میں جرائم میں کمی ہونا شروع ہو چکی ہے مالاکنڈ ڈویژن میں کامیاب راہ راست آپریشن کے بعد چھاونی بھی قائم کی جا رہی ہے ۔

مالاکنڈ ڈویژن میں فوج کی تعیناتی کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے جبکہ فوجی عدالت کے قیام سے گرفتار شدت پسندوں کی سزاؤں کا عمل مزید تیز ہو جائیگا ۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی ہو چکی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :